Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / محمد عرفان نے بولنگ پر اکٹس کا آغاز کردیا

محمد عرفان نے بولنگ پر اکٹس کا آغاز کردیا

لاہور ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے بولنگ پر اکٹس شروع کردی ہے وہ بھرپور انداز میں ٹریننگ کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ عرفان پر ایک دم سے بولنگ کا بوجھ ڈالنا نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے تاہم ڈاکٹر ان کی پیشرفت سے خوش ہیں اور ان کا خیال ہے کہ کیمپ کے خاتمے تک لمبے قد کے بولر کو اس قابل بنا لیا جائے گا کہ وہ مستقبل قریب میں ہونے والی اہم سیریز اور ورلڈ کپ 2015 میں اپنی شرکت کو یقینی بنا لیں۔ واضح رہے کہ عثمان شنواری کو سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے دبئی بھیجا گیا تھا جہاں دو میچز کھیلنے کے بعد وہ پس منظر میں چلے گئے تھے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس باصلاحیت بولر کو ضائع ہونے نہیں دینا چاہتا اور اسی وجہ سے انہیں بھی مستقبل کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT