Saturday , December 15 2018

محمد عرفان کا ونڈے سیریز کیلئے ٹیم میں واپسی کا امکان

کولمبو۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم انتظامیہ ٹسٹ سیریز میں شکست اور مایوس کن کارکردگی کے بعد طویل قامت فاسٹ بولرمحمد عرفان کو سری لنکا بلانے پر غور کررہی ہے۔امکان ہے کہ عرفان ہمبنٹوٹا میں پہلے ون ڈے سے قبل پاکستان ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ ٹیم کے ذرائع کے مطابق جنیدخان کا زخم اور ٹسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیم کو ایک صف اولکی ض

کولمبو۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم انتظامیہ ٹسٹ سیریز میں شکست اور مایوس کن کارکردگی کے بعد طویل قامت فاسٹ بولرمحمد عرفان کو سری لنکا بلانے پر غور کررہی ہے۔امکان ہے کہ عرفان ہمبنٹوٹا میں پہلے ون ڈے سے قبل پاکستان ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ ٹیم کے ذرائع کے مطابق جنیدخان کا زخم اور ٹسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیم کو ایک صف اولکی ضرورت ہے۔کولمبو میں ٹیم انتظامیہ نے اپنی درخواست پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دی ہے اور عرفان کے سفری کاغذات مکمل کئے جارہے ہیں۔عرفان ان دنوں لاہور کی کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کررہے ہیں انہیں سمر کیمپ میں بھی مدعو کیا گیا تھا۔نومبر میں سری لنکاکے خلاف دبئی کے ٹوئنٹی 20 میں بولنگ کرتے ہوئے گرنے سے عرفان کے کولہے میں فریکچر ہوگیا تھا۔وہ اس وقت سے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہیں۔ٹیم انتظامیہ عرفان کو ورلڈ کپ میں ہتھیا ر کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے اور انہیں اکتوبر میں آسٹریلیا کی سیریز میں ٹیم میں شامل کرنا تھا۔لیکن پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث محمد عرفان کو قبل از وقت کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے بموجب عرفان کی جسمانی ساخت اور طویل زخم کے باعث انہیں ٹسٹ میچوں سے دور رکھا جائے گا۔وہ صرف ونڈے اور ٹوئنٹی20 کھیلیں گے۔سات فٹ ایک انچ طویل قامت عرفان نے پاکستان کے لئے چار ٹسٹ 27ونڈے اور سات ٹوئنٹی20 میچ کھیلے ہیں۔ونڈے ٹیم میں پہلے ہی جنید خان ،وہاب ریاض ،محمد طلحہ اور انور علی فاسٹ بولنگ میں موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT