Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / محمد عرفان کے کیریئر کو شدید نقصان کا خدشہ

محمد عرفان کے کیریئر کو شدید نقصان کا خدشہ

کراچی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کا بین الاقوامی کیریئر شدید خطرات سے دوچار ہے۔ کولہے کے نچلے حصے میں ہونے والے زخم کے باعث انہیں کم از کم دو ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ فوری طور پر آپریشن سے گریز کیا جارہا ہے تاہم آخری راستہ کے طور پر انہیں آسٹریلیا بھیجا جائے گا جہاں انہیں آپ

کراچی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کا بین الاقوامی کیریئر شدید خطرات سے دوچار ہے۔ کولہے کے نچلے حصے میں ہونے والے زخم کے باعث انہیں کم از کم دو ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ فوری طور پر آپریشن سے گریز کیا جارہا ہے تاہم آخری راستہ کے طور پر انہیں آسٹریلیا بھیجا جائے گا جہاں انہیں آپریشن کروانا پڑے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل آسٹریلیا کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ینگ سے رابطے میں ہے اور ان کی مشاورت سے عرفان کا علاج کیا جارہا ہے۔ پی سی بی کے باوثوق ذرائع کے مطابق 31 سالہ محمد عرفان کی تمام میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر ینگ کو بھیجی گئی ہیں۔ فوری طور پر انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انہیں ٹریننگ کی بھی اجازت نہیں ہے۔ تاہم دو ماہ بعد عرفان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔ محمد عرفان کی ہڈیاں عام لوگوں سے زیادہ بڑی ہیں اس لئے انہیں ٹھیک ہونے میں بھی وقت درکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ینگ شعیب اختر، عمر گل بشمول کئی پاکستانی کھلاڑیوں کے کامیاب آپریشن کر چکے ہیں۔ عرفان اپنے آبائی شہر میں رہ رہے ہیں تاہم اکثر وہ معائنے کے لئے لاہور میں نیشنل اکیڈیمی میں آتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر انہیں فٹ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے چار ٹسٹ،27ونڈے اور 7 ٹوئنٹی 20 مقابلے کھیل چکے ہیں۔15 نومبر کو دبئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے کھیلتے ہوئے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT