Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / محمد علی بیگ کو پدما شری ایوارڈ

محمد علی بیگ کو پدما شری ایوارڈ

حیدرآباد ۔ /25 جنوری (سیاست نیوز) جناب محمد علی بیگ معروف اداکار و ہدایت کار و بانی قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹول کو پدما شری ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ۔ محمد علی بیگ جو کہ مرحوم قادر علی بیگ کے فرزند ہیں جنہوں نے اسٹیج تھیٹر کو ایک نئی جہد عطا کی ۔ قادر علی بیگ کے انتقال کے بعد محمد علی بیگ نے تھیٹر کی دنیا کو ایک نئی جہد عطا کی اور اپنے وا

حیدرآباد ۔ /25 جنوری (سیاست نیوز) جناب محمد علی بیگ معروف اداکار و ہدایت کار و بانی قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹول کو پدما شری ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ۔ محمد علی بیگ جو کہ مرحوم قادر علی بیگ کے فرزند ہیں جنہوں نے اسٹیج تھیٹر کو ایک نئی جہد عطا کی ۔ قادر علی بیگ کے انتقال کے بعد محمد علی بیگ نے تھیٹر کی دنیا کو ایک نئی جہد عطا کی اور اپنے والد کو خراج پیش کرنے کا لامتناہی سلسلہ شروع کیا ۔ پدم شری ایوارڈ 2014 کیلئے محمد علی بیگ کو منتخب کئے جانے کے بعد انہوں نے سیاست سے بات چیت کے دوران اس ایوارڈ کو اردو تھیٹر و ڈرامہ کی دنیا کیلئے اعزاز قرار دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تھیٹر میں نہ صرف اپنا مستقبل دیکھتے ہیں بلکہ تھیٹر کے ذریعہ اپنے والد کو خراج پیش کرتے ہیں ۔
محمد علی بیگ نے بتایا کہ پدم شری ایوارڈ ان کی والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور ان کے والد کو بہترین خراج کے مترادف ہے ۔ محمد علی بیگ نے کہا کہ تھیٹر کی دنیا میں اردو بتدریج ختم ہوتی جارہی تھی ۔ لیکن قادر علی بیگ فاؤنڈیشن اور قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹول نے اردو ڈراموں کے ذریعہ جو خدمات انجام دی ہیں اس کا اعتراف آج قومی سطح پر ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پدم شرما ایوارڈ ان کی اداکاری یا تھیٹر کیلئے نہیں بلکہ حیدرآباد کی تہذیب ۔ اردو زبان اسٹیج اداکاروں کے علاوہ ڈراموں کے شایقین کیلئے ہے اور ان سب کو میں اپنی طرف سے پدم شری ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ محمد علی بیگ نے بتایا کہ اس ایوارڈز نے ان کے مشن کو مزید استحکام بخشا ہے اور وہ مستقبل میں تھیٹر کی فروغ کیلئے اسی طرح سرگرم رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT