Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / محمد علی کی تدفین کے بعد بین المذاہب تعزیتی تقریب

محمد علی کی تدفین کے بعد بین المذاہب تعزیتی تقریب

لوئی ویل۔ 11 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) عظیم باکسر محمد علی کی تدفین کے بعد ان کی یاد میں بین المذاہب تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمدعلی کی یاد میں بین المذاہب تعزیتی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں ہرمذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور عظیم باکسر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سابق امریکی صدربل کلنٹن بھی اس موقع پر موجود تھے، ہال عظیم باکسرکے نام سے گونجتارہا، تقریب میں 14ہزار افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے عظیم باکسر محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی محمد علی کی باتوں کو یاد کر کے بچوں کی طرح رو پڑتاہوں ،محمد علی کی تعریف میں جتنے بھی الفاظ ادا کیے جائیں وہ کم ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ محمد علی عظیم انسان تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ محمد علی رنگ اور نسل سے آزاد انسان تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی کی صاحبزادی لیلیٰ علی کا کہناتھا کہ اللہ کی رضا ہے کہ اللہ نے انہیں واپس بلا لیاہے ، وہ دنیا کے سب سے شفیق والد تھے۔

TOPPOPULARRECENT