Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / محمد علی کی نماز جنازہ 18 ہزار افراد کی جگہ محفوظ

محمد علی کی نماز جنازہ 18 ہزار افراد کی جگہ محفوظ

کینٹکی ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی نماز جنازہ جمعرات کے روز ادا کی جائے گی۔ اگلے روز جمعہ کی صبح انہیں ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل کے ایک مشہور قبرستان Cave Hill میں اسلامی سیکشن میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ تدفین میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے اور دنیا بھر میں اعتدال پسند اسلام کے سفیر کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ محمدعلی نے 74 سال قبل لوئی ویل میں آنکھ کھولی تھی اور زندگی کا بڑا حصہ اسی شہر میں گزارا۔باکسنگ لیجنڈ کی نماز جنازہ کے لیے شیخ زید کو مقرر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT