Friday , November 17 2017
Home / دنیا / محمد علی کے جنازے کے شرکاء سے خطاب کی اجازت نہ ملنے پر ترک صدر برہم

محمد علی کے جنازے کے شرکاء سے خطاب کی اجازت نہ ملنے پر ترک صدر برہم

انقرہ۔ 11 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کلے کی امریکہ میں جمعرات کے روز ادا کی گئی آخری رسومات اور نماز جنازہ میں کئی عالمی شخصیات نے شرکت کی جن میں ترک صدر رجب طیب اردغان بھی شامل تھے مگر وہ جنازے میں شرکت کے دوران استقبال کے طریقہ کار اور جنازے کے شرکاء سے خطاب کی اجازت نہ ملنے پر سخت برہم تھے اور طے شدہ شیڈول سے قبل ہی واپس لوٹ آئے۔امریکی ریاست کنٹیکی کے لویز ویل شہر میں محمد علی کلے کی نماز جنازہ کے موقع پر مشاہیر عالمی رہنماؤں میں ترک صدر بھی موجود تھے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق جنازے کے موقع پر صدر ایردوآن کے شایان شان استقبال نہیں کیا گیا جس پر وہ سخت ناراض ہوئے اور وقت مقررہ سے پہلے ہی واپس لوٹ آئے تھے۔خبر رساں اداروں کے مطابق صدر اردغان کی خواہش تھی کہ وہ محمد علی کلے کی نماز جنازہ کے جلوس سے خطاب بھی کریں گے۔ امریکہ آنے والوں میں ان کے ہمراہ دیگر حکام میں ان کے داماد برات البیرق جو کہ توانائی کے وزیر بھی ہیں، بھی موجود تھے۔ انہیں جمعہ کی شام تک امریکہ میں قیام کرنا تھا مگر جنازے کے موقع پراپنا شایان شان استقبال نہ ہونے اور شرکاء سے خطاب کا موقع نہ ملنے پر وہ واپس آگئے۔صدر اردغان غلاف کعبہ کا ایک ٹکڑا محمد علی کلے کی جسد خاکی پر ڈالنا چاہتے تھے مگر انہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی۔  نماز جنازہ میں عالم اسلام سے ہزاروں افراد اور اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT