Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد غوث کا اظہارتشکر

محمد غوث کا اظہارتشکر

عوامی خدمت برقرار رکھنے کا عزم
حیدرآباد ۔ 6 فبروری (سیاست نیوز) پراناپل ڈیویژن کے کانگریس امیدوار محمد غوث نے عوامی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے کانگریس کے ساتھ رہ کر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محمد غوث نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ووٹ دینے والے رائے دہندوں سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان میں ہار جیت لگی رہتی ہے۔ چارمینار اور شاہ علی بنڈہ کے عوام نے انہیں دو مرتبہ بلدیہ کیلئے منتخب کرتے ہوئے عوامی خدمت کا موقع فراہم کیا تھا۔ وہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر عوام کے درمیان رہیں گے اور کانگریس پارٹی کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ بنائیں گے۔ ان کے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے رہیں گے اور خدمات کیلئے وہ ہمیشہ عوام کو دستیاب رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT