Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محمد فریدالدین ضلع انچارج ٹی آر ایس نامزد

محمد فریدالدین ضلع انچارج ٹی آر ایس نامزد

ضلع سنگاریڈی کے اقلیتوں میں مسرت کی لہر ‘ چیف منسٹر سے اظہار تشکر
نیالکل ۔ 29 ؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں عام انتخابات سے قبل ٹی آر ایس پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے تلنگانہ کے اضلاع اسمبلی حلقہ جات میں ٹی آر ایس پارٹی کے نامزد عہدوں پر تقررات عمل میں لایا ۔ جس میں ضلع سنگاریڈی حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ ‘ ظہیرآباد ‘ سنگاریڈی ‘ پٹن چیرو انچارج ٹی آر ایس پارٹی کی حیثیت سے رکن قانون ساز کونسل محمد فریدالدین کو نامزد کیا گیا جس پر ضلع سنگاریڈی کے مسلمانوں میں مسرت کی لہر پائی جاتی ہے۔ ایم ایل سی محمد فریدالدین ضلع سنگاریڈی میں واحد مسلم اقلیتی سابق وزیر ایم ایل سی یا تجربہ کار سیاستداں ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ان کی کامیاب مساعی سے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل کوہیر منڈل پر یشد صدرنشین بلدیہ کے عہدوں پر ٹی آر ایس پارٹی نے کامیابی حاصل کی ۔ ایم ایل سی محمد فریدالدین نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سنگاریڈی میں ٹی آر ایس پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے لائحہ عمل کیا جائے گا اور عوامی خدمات کو انجام دینا ان کا اولین فریضہ ہے ۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے بااعتماد ضلع سنگاریڈی ٹی آر ایس پارٹی کی جو ذمہ داری انہیں دی ہے وہ ٹی آر ایس پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا عزم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں کڑورہا روپیوں کے لاگتی ترقیاتی کاموں کو ایم پی اور ایم ایل سی فنڈ س کے تحت انجام دیا جا رہا ہے ۔ ایم ایل سی محمد فریدالدین نے انہیں ضلع سنگاریڈی ٹی آر ایس پارٹی انچارج نامزدگی کرنے پر چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ سے اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT