Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / محمد قمر الدین صدر نشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن مقرر ارشد علی خاں اور دیگر چار ارکان کمیشن

محمد قمر الدین صدر نشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن مقرر ارشد علی خاں اور دیگر چار ارکان کمیشن

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے اقلیتی کمیشن اور ایس سی ، ایس ٹی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج رات باقاعدہ احکامات جاری کئے گئے۔ محمد قمر الدین ریٹائرڈ چیف انجینئر قبائیلی بہبود کو تلنگانہ اقلیتی کمیشن کا صدرنشین مقرر کیا گیا۔ راجہ راتور پرساد کو نائب صدر نشین مقرر کیا گیا ہے۔ کمیشن کے ارکان کی حیثیت سے ارشد علی خاں، ڈاکٹر ودیا شراونتی، جسٹی نوریا، کٹیا اور سریندر سنگھ کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ جین طبقہ کے نمائندہ کا تقرر بعد میں کیا جائیگا۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج رات یہ احکامات جاری کئے۔ ایس سی، ایس ٹی کمیشن کے صدرنشین کی حیثیت سے سدی پیٹ ضلع سے تعلق رکھنے والے ای سرینواس کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ ای سرینواس ٹی آر ایس کے یوتھ ونگ کے صدر قائد ہیں۔ ارکان کی حیثیت سے بی ودیا ساگر (سوریہ پیٹ )، ایم رام بال نائیک ( رنگاریڈی ) ، کے نیلا دیوی ( عادل آباد )، ایس دیویا (حیدرآباد )، سی نرسمہا ( رنگاریڈی ) کو نامزد کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT