Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد قمر الدین کو پنشن منظور کرنے رکن اسمبلی سے مطالبہ

محمد قمر الدین کو پنشن منظور کرنے رکن اسمبلی سے مطالبہ

شمس آباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : محمد عبدالوحید عطا پور میناریٹی سیل صدر نے راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے محمد قمر الدین 45 سالہ ساکن محمود نگر حسن نگر جو دونوں پیروں سے معذور ہے جو کارچوب کا کام کر کے بیوی اور 6 بچے جن میں پانچ لڑکیاں ہیں ۔ ان کا یہ ایک ہی سہارا ہے ۔ پرکاش گوڑ سے ملاقات کروا کر تمام تفصیلات بتاتے ہوئے انہیں پنشن منظور کروانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے مالی تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ۔ رکن اسمبلی نے تیقن دیا کہ انہیں بہت جلد پنشن شروع کروادیا جائے گا اور حکومت سے انہیں کاروبار کے لیے مالی تعاون کے لیے بھی کوشش کی جائے گی ۔ اس موقع پر محمد عبدالوحید کے ہمراہ محمد شوکت الدین ، سید مزمل احمد ، سید اسحاق الدین ، محمد ارشد ، سید اسحاق الدین ، سید تفضل احمد کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔
مفت میڈیکل کیمپ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : العارف میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی جانب سے بروز اتوار 22 جنوری کو صبح 10 تا 2 بجے دن تک مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا نوری نگر بنڈلہ گوڑہ منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر اسماء پرنسپل العارف میڈیکل کالج کے بموجب کیمپ میں مرد و خواتین کے جملہ امراض خاص طور پر جوڑوں کا درد ، کمر کا درد ، بلڈ پریشر ، شوگر کے علاوہ امراض نسواں ، مثانہ کی کمزوری ، بالوں کا گرنا ، عرق النساء ، تھائیرائیڈ ، بانجھ پن ، لیکوریا کے علاوہ دیگر امراض کا مفت معائنہ کیا جائے گا ۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے 9848430017 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT