Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد لیاقت علی اے پی حج کمیٹی کے سی ای او مقرر

محمد لیاقت علی اے پی حج کمیٹی کے سی ای او مقرر

حیدرآباد۔ 8۔ جون  ( سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے محمد لیاقت علی جنرل مینجر آندھراپردیش اقلیتی فینانس کارپوریشن کو آندھراپردیش حج کمیٹی کے اگزیکیٹیو آفیسر کے عہدہ کی زائد  ذمہ داری دی ہے۔ نئے اگزیکیٹیو آفیسر کے تقرر تک وہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ واضح رہے کہ پروفیسر ایس اے شکور تلنگانہ اور آندھراپردیش حج کمیٹی کے اگزیکیٹیو آفیسرس کی حیثیت سے ذمہ داری نبھارہے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں آندھراپردیش حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ذمہ داری سے سبکدوش کرنے کی خواہش کی تھی، جس پر محمد لیاقت علی کو یہ زائد ذمہ داری دی گئی۔
تلنگانہ ایمسیٹ 2 ، درخواستیں داخل
کرنے کی تاریخ میں توسیع
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ایمسیٹ 2 کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 14 جون تک توسیع کی گئی ہے ۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورس سال 2016-17 میں داخلوں کے لیے امتحان 9 جولائی کو مقرر ہے ۔ نتائج رینکس کا اعلان 14 جولائی کو ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT