Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد محسن تلنگانہ اسٹیٹ باڈی بلڈنگ ٹیم کے کپتان منتخب

محمد محسن تلنگانہ اسٹیٹ باڈی بلڈنگ ٹیم کے کپتان منتخب

حیدرآباد ، 16 ڈسمبر (راست) سید محمد محسن جو ’’مسٹر تلنگانہ‘‘ 2014ء اور 2015ء کے گولڈ میڈلسٹ ہیں، ’’مسٹر انڈیا‘‘ 2015ء آل انڈیا انوٹیشنل کلاسک باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ باڈی بلڈنگ ٹیم کے کپتان منتخب کرلئے گئے ہیں۔ تلنگانہ باڈی بلڈنگ اسوسی ایشن حیدرآباد نے 19 اور 20 ڈسمبر کو بنگلور، کرناٹک میں منعقد شدنی باڈی بلڈنگ کے قومی مقابلے کیلئے 21 رکنی ٹیم منتخب کی جس کی قیادت محمد محسن کو سونپی گئی ہے۔محمد محسن یونیورسل جِم کے کوچ کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات کیلئے کافی مشہور ہیں۔ وہ سابق کارپوریٹر اور یونیورسل جِم کے بانی سید یوسف قادری کے فرزند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT