Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد محمود علی سے سفیر متحدہ عرب امارات عبدالرحمن کی ملاقات

محمد محمود علی سے سفیر متحدہ عرب امارات عبدالرحمن کی ملاقات

مختلف امور پر تبادلہ خیال، سفارتخانہ کے قیام میں دلچسپی
حیدرآباد۔17مارچ(سیاست نیوز)متحدہ عرب امارات کے سفیر برائے ہند ڈاکٹر عبدالرحمن البنیٰ نے منسٹر س کوارٹرس میں نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمدمحمودعلی سے ملاقات کرتے ہوئے حیدرآباد میںمتحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی تعمیر میں دلچسپی دیکھائی۔ چہارشنبہ کے دن ہوئی اس ملاقات کے دوران الحاج محمد محمود علی اور متحدہ عرب امارت کے ڈاکٹر عبدالرحمن البنیٰ نے ریاست کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امارات کے سفیر نے جناب محمدمحمو دعلی سے حیدرآباد میں سفارت خانہ کے قیام کیلئے اراضی فراہم کرتے ہوئے تعاون کرنے کی حکومت تلنگانہ سے درخواست کی اور بتایا کہ متحدہ عرب امارات ہندوستان میں اپنے سفارت خانے کے قیام کیلئے سنجیدہ ہے اورملک کے مختلف ریاستوں میں اس کے قیام کیلئے غور کر رہا ہے۔ تاہم شہر حیدرآباد اس کیلئے موزوں مقام اور اولین ترجیح ہے ۔  جناب محمد محمو دعلی نے ڈاکٹر احمد عبد الر حمٰن البنٰی کا پر تپاک خیر مقد م کرتے ہوئے سفارت خانہ کے قیام کیلئے ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ جناب محمد محمو دعلی نے متحدہ عرب امارات کے سفیرکو مشورہ دیا کہ وہ اس ضمن میں ایک وفد کو حیدآبادروانہ کرے تا کہ یہ عمل تیز رفتاری سے مکمل ہو سکے ۔

TOPPOPULARRECENT