محمد محمود علی کا آج دورہ حج ہاؤز متصل کامپلکس

حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کل 27 نومبر پیر کو حج ہاؤز سے متصل زیرتعمیر کامپلکس کا معائنہ کریں گے۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم، مسلم ارکان مقننہ اور اقلیتی بہبود کے اعلیٰ عہدیدار اس موقع پر موجود ہوں گے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اقلیتی بہبود کے تمام دفاتر اس 7 منزلہ کامپلکس میں منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر اور مسلم قائدین کامپلکس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی حکمت عملی طے کریں گے۔ وقف بورڈ نے اس کامپلکس کو 30 سالہ لیز پر دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن چیف منسٹر نے اس فیصلہ کو روک دیا۔ عوام کی سہولت کے لئے اقلیتی بہبود کے دفاتر ایک عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل، ڈپٹی چیف منسٹر کو منصوبہ سے واقف کرائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT