Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / محمد منور انسپکٹر گولکنڈہ ، محمد خلیل پاشاہ انسپکٹر بہادر پورہ

محمد منور انسپکٹر گولکنڈہ ، محمد خلیل پاشاہ انسپکٹر بہادر پورہ

حیدرآباد میں انسپکٹران پولیس کے تبادلے ، 55 نئے عہدیداروں کی پوسٹنگ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد میں انسپکٹراں پولیس کے تبادلہ اور ترقی یافتہ انسپکٹرس کی پوسٹنگ عمل میں لائی گئی ہے ۔ انسپکٹر گولکنڈہ کی حیثیت سے محمد منور کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے ۔ محمد خلیل پاشاہ ایس بی سے انسپکٹر بہادر پورہ ، حبیب اللہ ایڈیشنل انسپکٹر کالا پتھر سے ٹرافک برانچ ، آر سرینواس ریڈی ڈی آئی کاچی گوڑہ سے منگل ہاٹ ، ردرا بھاسکر کالا پتھر سے چلکل گوڑہ ، وجئے کمار ، ایس پی سے بوئن پلی ، سرینواسلو ، ایس بی سے ماریڈ پلی ، کروناکر ڈی آئی بھوانی نگر سے تکارام گیٹ ، بالو چوہان ڈی ائی رین بازار سے میر چوک ، ستیش ایس آر نگر سے سنتوش نگر ، چندر شیکھر ٹریفک سے جوبلی ہلز ، سریناتھ ریڈی ، ڈی آئی گاندھی نگر سے مشیر آباد ، جگن بیگم پیٹ سے او یو سٹی اشوک ریڈی او یو سٹی سے بیگم پیٹ روی کرن سائبر کرائم سی سی ایس سے ایس بی رامچندر ریڈی مشیر آباد سے ایس بی پورنا چند راؤ ، جوبلی ہلز سے سی سی ایس اس طرح حالیہ دنوں میں سب انسپکٹرس سے انسپکٹر عہدے پر ترقی حاصل کرنے والے 55 عہدیداروں کو پوسٹنگ دی گئی ہے اور انہیں فوری اثر کے ساتھ اپنے عہدے کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT