Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محمد نسیم الدین، صدر ایس آئی او بگدل منتخب

محمد نسیم الدین، صدر ایس آئی او بگدل منتخب

بیدر ۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد مبین ناظم شعبۂ نشر و اشاعت ایس آئی او بگدل یونٹ کی پریس نوٹ کے بموجب محمد نسیم الدین انجینئر کو ایس آئی او بگدل یونٹ کے ممبران کی متفقہ رائے سے صدر ایس آئی او بگدل یونٹ منتخب کیاگیا۔برادر محمد نسیم الدین انجینئررواں میقات (سال دوم) جنوری تا ڈسمبر 2016 کیلئے منتخب ہوئے۔پیشہ سے انجینئربرادر محمد نسیم الدین اس سے قبل مقامی یونٹ کے دیگرشعبۂ جات کے ناظم کے علاوہ رواں میقات (سال اول ) 2015میں بھی صدر مقامی رہ چکے ہیں۔شہر بھالکی میں منعقد ہ اس انتخابی کاروائی کی نگرانی نو منتخب ضلعی صدر ایس آئی او بیدر محمد نجیب الدین نے کی۔ بعد اذاں صدر مقامی کی زیر نگرانی میں مقامی تنظیمی ذمہ داران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔جن میں عبدالسمیع یونٹ سکریٹری،محمد مختاراحمد ناظم بیت المال،محمد عامرخان ناظم ہفتہ واری اجتماع،محمد زبیر غازی کیمپس سکریٹری و ناظم شعبۂ دعوت معاون شیخ محسن،محمد مبین ناظم شعبۂ نشرو اشاعت وناظم آئی سی سی،محمد وسیم غازی شعبۂ توسیع و استحکام، محمد ذکی الدین ناظم سوشیل ویب معاون شعبۂ توسیع و استحکام،محمد عا کف الدین لائبریرین، محمد ولی الدین آفس سکریٹری کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT