Friday , November 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / محمد وسیم ٹائٹل فائٹ کیلئے ملائیشیا پہونچے

محمد وسیم ٹائٹل فائٹ کیلئے ملائیشیا پہونچے

لاہور ۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ کیلئے ملیشیا پہنچ گئے ۔پاکستانی باکسر محمد وسیم آئندہ اتوار کو ہونے والی ورلڈ ٹائٹل فائٹ کیلئے اپنے کوچ اور ٹرینر جیف مے ویدر کے ہمراہ ملائیشیا پہنچے ہیں۔محمد وسیم کا مقابلہ جنوبی افریقن باکسر موروتی متھالین سے ہوگا، محمدوسیم اس سے قبل ورلڈٹائٹل فائٹ کیلئے امریکہ میں سخت تربیت حاصل کرتے رہے ہیں۔محمدوسیم ورلڈ ٹائٹل کیلئے فائٹ کرنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں، ورلڈ ٹائٹل فائٹ سے قبل 14جولائی کو محمد وسیم اور مخالف باکسر کا ویٹ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT