Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد پہلوان اور دیگر کو حیدرآباد ہائی کورٹ کی نوٹس

محمد پہلوان اور دیگر کو حیدرآباد ہائی کورٹ کی نوٹس

حیدرآباد۔/12اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ حملہ کیس میں ملزمین کی برأت کے خلاف حیدرآباد پولیس کی جانب سے داخل کی گئی اپیل کے نتیجہ میں حیدرآباد ہائی کورٹ نے محمد پہلوان اور ان کے دیگر افراد خاندان کو نوٹس جاری کی ہے۔ جاریہ سال 29 جون کو نامپلی کریمنل کورٹ کے ساتویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج نے اکبر الدین اویسی حملہ کیس میں 10 ملزمین بشمول محمد بن عمر یافعی المعروف محمد پہلوان اور ان کے دیگر کو باعزت بری کردیا تھا جس کیخلاف سی سی ایس پولیس نے قانونی رائے حاصل کرنے کے بعد اپیل داخل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں ریاست کے محکمہ قانون سے اجازت طلب کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں حکومت نے 2 جی اوز نمبر 440 اور441 جاریہ سال جولائی میں جاری کرتے ہوئے پولیس کو اپیل داخل کرنے کی اجازت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT