Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد پہلوان وافراد خاندان کی سپریم کورٹ میں خصوصی درخواست

محمد پہلوان وافراد خاندان کی سپریم کورٹ میں خصوصی درخواست

حیدرآباد ۔ /4 نومبر (سیاست نیوز) اکبر اویسی حملہ کیس میں ماخوذ محمد بن عمر یافعی المعروف محمد پہلوان اور انکے ارکان خاندان نے سپریم کورٹ میں خصوصی درخواست داخل کی ہے جسکے نتیجہ میں کورٹ نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کی ۔ محمد پہلوان نے حیدرآباد ہائیکورٹ میں جاریہ سال /22 اگست کو حملہ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں راحت کیلئے خصوصی درخواست داخل کی جس کی پیروی سابق وزیر و سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ مسٹر سلمان خورشید کررہے ہیں ۔ سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ کے جسٹس جگدیش سنگھ کہر اور جسٹس ارون مشرا کے اجلاس پر سینئر ایڈوکیٹ کی بحث کے بعد حکومت تلنگانہ کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس سماعت زیرالتوا ہے ۔ سپریم کورٹ نے اپنے احکام میں بتایا کہ سابق میں مذکورہ افراد کی خصوصی درخواست کو نئی خصوصی درخواست کے ساتھ جوڑ دیا جائے ۔  واضح رہے کہ حیدرآباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ ایلینگو نے محمد پہلوان کی درخواست ضمانت مسترد کرکے بتایا تھا کہ موجودہ حالات میں ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی ۔ چنانچہ ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج کے اجلاس پر جاری سماعت کو جون 2016 میں سپریم کورٹ نے مزید تین ماہ کی مہلت دے کر اس کیس کی سماعت کو فوری مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT