Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / محمود عباس نے یروشلم میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے کی مذمت کی

محمود عباس نے یروشلم میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے کی مذمت کی

رملہ ۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام)فلسطین کے سربراہ محمود عباس نے یروشلم میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر کئے گئے حملے کی مذمت کی ہے۔رائٹرز ایجنسی کے مطابق محمود عباس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم پرامن شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں چاہے اس میں کسی کا ہاتھ کیوں بھی نہ ہو۔یہ حملہ یروشلم کے مغربی علاقے میں ہوا، چاقوؤں اور پستول سے مسلح دو عر

رملہ ۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام)فلسطین کے سربراہ محمود عباس نے یروشلم میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر کئے گئے حملے کی مذمت کی ہے۔رائٹرز ایجنسی کے مطابق محمود عباس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم پرامن شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں چاہے اس میں کسی کا ہاتھ کیوں بھی نہ ہو۔یہ حملہ یروشلم کے مغربی علاقے میں ہوا، چاقوؤں اور پستول سے مسلح دو عربوں نے چار یہودیوں کو ہلاک کر دیا، اطلاعات کے مطابق چھہ سے آٹھ افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کو گولیاں مار دیں۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے حماس کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT