Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محنت کش طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات

محنت کش طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات

حیدرآباد۔ 21 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت ریاستی حکومت محنت کش طبقہ (مزدوروں ورکروں) کی فلاح و بہبود کیلئے موثر و مثبت اقدامات کررہی ہے۔ بالخصوص چیف منسٹر ازخود محنت کش طبقہ کے حقیقی ہمدرد اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ آج یہاں تلنگانہ بھون میں تلنگانہ بلڈنگ کنسٹرکشن ورکرس کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ، محنت و روزگار این نرسمہا ریڈی نے مذکورہ انکشاف کیا اور اجلاس میں شریک تمام ورکروں کو اس بات کا واضح تیقن دیا کہ تلنگانہ حکومت بلڈنگ کنسٹرکشن ورکرس کی ترقی پر اولین ترجیح دے گی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ڈرائیورس، ورکرس، جرنلسٹوں کیلئے حکومت 5 لاکھ روپئے کا حادثاتی بیمہ فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ وزیر موصوف نے سابق کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق کانگریس حکومت میں بلڈنگ کنسٹرکشن ورکرس کے ناانصافی ہوئی ہے۔ ان کی فلاح و بہبود پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ نرسمہا ریڈی نے کہا کہ بلڈنگ کنسٹرکشن ورکرس کیلئے ای ایس آئی طبی سہولتیں فراہم کرنے کی تجویز پر تلنگانہ حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ بھون آج بلڈنگ کنسٹرکشن ورکرس کے اجلاس کا مرکزی پلیٹ فارم بنا ہے۔ ٹی آر ایس کے ٹریڈ یونین شعبہ کے زیراہتمام تلنگانہ بلڈنگ کنسٹرکشن ورکرس کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ورکرس کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس اجلاس میں مختلف یونینوں کے ورکرس یونین قائدین اور ورکرس کی کثیر تعداد شریک تھی۔

TOPPOPULARRECENT