Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محوی اسٹڈی سنٹر محبوب میں ٹی ٹی سی کوچنگ

محوی اسٹڈی سنٹر محبوب میں ٹی ٹی سی کوچنگ

محبوب نگر ۔ 7 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) جناب محمد فرحت اللہ شریف معتمد نشر و اشاعت سلطان محوی اکیڈیمی محبوب نگر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا ہیکہ اکیڈیمی کے زیراہتمام محوی اسٹڈی سرکل محلہ مدینہ مسجد میں TTC, DEC, CEC ٹی ٹی سی کی کوچنگ کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا جبکہ داخلہ کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا ۔ کوچنگ کلاسس استاذ الاساتذہ جناب محمد افضل خان کی نگرانی میں چلائی جائیں گی ۔ داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات دفتر سلطان محوی اکیڈیمی روبرو گورنمنٹ ہائی اسکول مدینہ مسجد محلہ مدینہ مسجد محبوب نگر پر شام 4 بجے تا 7 بجے ربط پیدا کریں ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9396310595, 9848664589 پر رابطہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT