Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں کے لیے علحدہ کالونی کا منصوبہ

محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں کے لیے علحدہ کالونی کا منصوبہ

واٹر ورکس یونین کا انتخابی جلسہ ، ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔18فبروری(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی نے واٹرورکس یونین کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت تلنگانہ کے اقدامات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ برسراقتدار سیاسی جماعت کے امیدواروں کی کامیابی نہ صرف محکمہ کی ترقی کا سبب بنتی ہے بلکہ ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے بھی یہ فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ریڈ ہلز واٹرورکس دفتر میںمنعقدہ جلسہ سے خطاب کے دوران جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں کے لئے بھی علیحدہ کالونی تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ جس طرح ڈبل بیڈرم فلیٹ اسکیم کے ذریعہ غریبوں اور بے گھر افراد کو گھر فراہم کئے جارہے ہیںاسی طرح تمام سرکاری محکموں کے عہدیداروں کے لئے بھی حکومت تلنگانہ ایک علیحدہ کالونی بنائی گی۔ انہوں نے چیف منسٹرکے چندرشیکھر رائو کو غریبوں کو مسیحا اور سرکاری ملازمین کا دوست قراردیا اور کہاکہ سرکاری ملازمین کے لئے زیر التواء مسئلے پی آر سی کو حل کرنے کے علاوہ 43فیصد فٹ منٹ کا بھی چیف منسٹر نے اعلان کیا ۔ جناب محمد محمو دعلی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میںاضافہ کا بھی اس موقع پر ذکر کیا او رکہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان حال سرکاری ملازمین کے لئے جو اقدامات تلنگاہ راشٹرا سمیتی کی حکومت نے کیے ہیںان کی نظیر پچھلے ساٹھ سالوں میںنہیںملتی۔ محمد محمودعلی نے کہاکہ محکمہ آبرسانی کے عہدیدارو ں کے لئے بھی عنقریب ہیلت کارڈ کی اجرائی عمل میںلائی جائے گی اس کے علاوہ ضروری مرعات کے ذریعہ محکمہ آبرسانی کے سرکاری ملازمین کے ساتھ بھی انصاف کے لئے حکومت تلنگانہ موثر اقدمات کرے گی۔ جناب محمد محمودعلی نے حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کامگر یونین انتخابات میںتلنگانہ راشٹرا سمیتی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے یونین اور محکمہ کے سرکاری ملازمین کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کی محکمہ کے ملازمین سے اپیل کی۔ اس موقع پر کامگر یونین کے صدر ستیش کمار اور دیگر بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT