Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ آبپاشی میں ایکزیکیٹیو انجینئیرس کے تقررات کا فیصلہ

محکمہ آبپاشی میں ایکزیکیٹیو انجینئیرس کے تقررات کا فیصلہ

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے مختلف زمرہ کے انجینئیرنگ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے خوشخبری کا  اعلان کیا اور بتایا کہ ریاستی محکمہ آبپاشی میں زائد از 140 اسسٹنٹ ایکزیکیٹیو انجینئیرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر عاجلانہ تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ ان مخلوعہ جائیدادوں پر فوری طور پر تقررات کرنے کی حکومت منظوری دی اور متعلقہ اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ اسسٹنٹ ایکزیکیٹیو انجینئیرس کی ان مخلوعہ جائیدادوں پر تقرارت تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ عمل میں لائے جائیں ۔ سمجھا جاتا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن حکومت سے باقاعدہ احکامات وصول ہونے کے ساتھ تقررات عمل میں لانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے گا اور بہت جلد اعلامیہ جاری کرنے کی قوی توقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT