Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محکمہ آر ٹی سی کی ہڑتال سے مسافرین کو مشکلات

محکمہ آر ٹی سی کی ہڑتال سے مسافرین کو مشکلات

نظام آباد:6؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرکاری ملازمین کی طرح آرٹی سی ملازمین کو پی آر سی و دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آرٹی سی ملازمین کی جانب سے غیر مینہ مدت کی ہڑتال کا آغاز کیا گیا ہے۔اس ہڑتال کا ضلع نظام آباد میں زبردست اثر دیکھا گیا ہے آرٹی سی ملازمین کی جانب سے شروع کردہ ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کو زبردست تکال

نظام آباد:6؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرکاری ملازمین کی طرح آرٹی سی ملازمین کو پی آر سی و دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آرٹی سی ملازمین کی جانب سے غیر مینہ مدت کی ہڑتال کا آغاز کیا گیا ہے۔اس ہڑتال کا ضلع نظام آباد میں زبردست اثر دیکھا گیا ہے آرٹی سی ملازمین کی جانب سے شروع کردہ ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کو زبردست تکالیفات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ضلع نظام آباد کے 6 ڈپوز میں جملہ 639 بسیں ہیں اور ہر روز نظام آباد ضلع میں 80لاکھ روپئے کی آمدنی حاصل ہوتی ہے اور 800 ٹرپس بسیں 262 روٹس پر بسیں چلائی جاتی ہے۔ ان تمام علاقوں میں بس سرویس معطل ہونے کی وجہ سے عوام کو زبردست تکالیفات کا سامنا کرنا پڑااور منزل تک پہنچنے کیلئے آٹو و دیگر سواریوں کا سہارا لینا پڑا۔ آرٹی سی کی ہڑتال کی وجہ سے خانگی گاڑیوں کا ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا ہے اور ٹرینوں میں عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ ضلع نظام آباد کے 6 ڈپوز میں جملہ4,200ملازمین ہے ان میں سے سوائے 11 تمام ملازمین ہڑتال پر ہے۔ آر ایم نظام آباد راما کانت سے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایاکہ آج ضلع نظام آباد میں جملہ 12 بسیں چلائی گئی ۔ نظام آباد سے بودھن، نظام آباد سے ہنما کنڈہ اور نظام آباد سے بھینسہ بس سرویس چلائی گئی۔ آج متبدل انتظامات کرنے کی کوشش کی گئی تو ملازمین نے زبردست مخالفت کرتے ہوئے خانگی ڈرائیورس کو ڈپوزسے باہر ہی روک دیا گیا ۔ آرٹی سی ملازمین نے ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے اپنے مطالبات کی یکسوئی تک ہڑتال کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT