Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ اقلیتی بہبود میں آئی ٹی کے استعمال پر خصوصی سیل کا قیام

محکمہ اقلیتی بہبود میں آئی ٹی کے استعمال پر خصوصی سیل کا قیام

حیدرآباد ۔  14 ستمبر  (سیاست  نیوز) تلنگانہ کے دیگر محکمہ جات کی طرح محکمہ اقلیتی بہبود نے بھی انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ اقلیتی بہبود کے انفارمیشن ٹکنالوجی سیل کے ارکان کی حیثیت سے اسسٹنٹ سکریٹری اقلیتی بہبود، سیکشن آفیسر اقلیتی بہبود او پی سیکشن، ناگ راجو کنلسٹنٹ اور شریمتی سنیتا ڈاٹا انٹری آپریٹر کو شامل کیا گیا۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے تمام محکمہ جات کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال کا مشورہ دیا تھا ۔ تمام محکمہ جات میں آئی ٹی سیل کے قیام کی سفارش کی گئی ۔ مرکزی حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کی طرز پر تلنگانہ حکومت نے ڈیجیٹل تلنگانہ پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ ہر محکمہ میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT