Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ اقلیتی بہبود میں تین عہدیداروں کے تبادلے

محکمہ اقلیتی بہبود میں تین عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد۔/10نومبر، ( سیاست  نیوز) سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے محکمہ کے 3 عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ شریمتی پی ارونا کماری جو سابق میں ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر رنگاریڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں انہیںریجنل آفیسر تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن حیدرآباد مقرر کیا گیا ۔ قبل ازیں مسٹر قاسم اسٹاٹیسٹکل آفیسر کو ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر رنگاریڈی مقرر کیا گیا۔ مسٹر اے بی این وی پرساد راؤ سپرنٹنڈنٹ دفتر ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفس ورنگل ( رورل ) کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر ورنگل ( اربن ) مقرر کیا گیا۔ اسی طرح مسٹر اے وینکٹ بھاسکر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفس ورنگل ( اربن ) کا تبادلہ کرکے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفس ورنگل ( رورل ) مقرر کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT