Wednesday , January 23 2019

محکمہ انکم ٹیکس کا بینکوں میں پیان کارڈ کا لزوم

نئی دہلی ۔16جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )حکومت کی جانب سے بینک اکاؤنٹ رکھنے والے تمام صارفین سے پیان کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کے بعد بینکوں نے اپنے صارفین بشمول کے وائی سی کی تکمیل کرنے والوں سے اپنے پیان کارڈ کی تفصیلات 28 فبروری تک بینک کو فراہم کرنے کی ہدایت دیدی ہے ۔ سرکاری زیرانتظام بینک نے اپنے صارفین کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے پیان کی تفصیلات فراہم کرنے کی خواہش کی ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اگر مقررہ وقت کے اندر پیان کی تفصیلات فراہم نہ کی جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT