Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ آیوش یونانی میں ڈاکٹرس کی 100 اور دیگر عملہ کی 150جائیدادیں مخلوعہ

محکمہ آیوش یونانی میں ڈاکٹرس کی 100 اور دیگر عملہ کی 150جائیدادیں مخلوعہ

فوری تقررات اور ترقیات کیلئے سکریٹری محکمہ صحت سے TUMOA کی نمائندگی
حیدرآباد۔/6نومبر، ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر اے اے خان ریاستی جنرل سکریٹری تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ آیوش میں یونانی کے مختلف شعبہ جات میں ڈاکٹرس کی تقریباً 100 اور دیگر عملہ کی 117 جائیدادیں عرصہ دراز سے مخلوعہ ہیں۔ ان پر مستقل طور پر تقررات نہیں کئے جانے سے طب یونانی کی ترقی میں رکاوٹیں آرہی ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں میڈیکل آفیسرس کی منظور شدہ تقریباً 163 جائیدادوں میں 62 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ سینئر میڈیکل آفیسرس کی 39 جائیدادوں میں 9مخلوعہ ہیں۔ چیف میڈیکل آفسیرس کی 12جائیدادوں میں 8 گورنمنٹ نظامیہ صدر شفا خانہ میں نیم طبی عملہ کی تقریباً 212 جائیدادوں میں 117 مخلوعہ ہیں۔ اضلاع کے کئی یونانی دواخانوں میں طبی اور نیم طبی عملہ کی کل جائیدادوں پر تقررات نہیں کرنے سے غیر کارکرد ہیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار میں پرنسپال کی ایک جائیداد گزشتہ سات سال سے مخلوعہ ہے۔ صرف انچارج بناکر کام چلایا جارہا ہے۔ پی جی پروفیسرس کی جملہ 5 منظور شدہ تمام جائیدادوں کو مخلوعہ رکھا گیا ہے۔ یو جی پروفیسرس کی جملہ 14 جائیدادیں، ان میں 12 مخلوعہ ہیں۔ ریڈر کی 6 جائیدادوں میں 5 خالی ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسرس کی 15 میں 3جائیدادیں خالی ، لکچررس اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی 28 میں 10 جائیدادیں خالی ہیں اور جونیر ڈیمانسٹریٹر کی ایک جائیداد خالی ہے۔ اس طرح جملہ 72جائیدادوں میں 38 جائیدادیں مخلوعہ رہنے سے نظامیہ طبی کالج کے 14 شعبوں میں کئی عرصہ سے مخلوعہ جائیدادوں پر موجودہ ڈاکٹرس کو ترقی عمداً نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے مستحق ڈاکٹرس بغیر ترقی کے ہی اپنی خدمات سے وظیفہ پر سبکدوش ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ان کو کافی مالی نقصان ہورہا ہے۔ یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر اے اے خان جنرل سکریٹری کی قیادت میں ایک وفد جن میں ڈاکٹر احمد شفیع الدین اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ، ڈاکٹر لطف علی صدیقی خازن، ڈاکٹر محمد علی حیدر یمانی سابق جنرل سکریٹری ، ڈاکٹر شہزادی سلطانہ پرنسپال، ڈاکٹر آمنہ بیگم، ڈاکٹر انجم سلطانہ، ڈاکٹر رحمت شامل ہیں نے جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلیٰ، جناب راجیشور تیواری پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت سے ملاقات کی اور ایک تفصیلی یادداشت پیش کی اور نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد نان ٹیچنگ اور ٹیچنگ ڈاکٹرس کو مخلوعہ جائیدادوں پر ترقیات دیئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT