Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / محکمہ ایکسائیز کے دھاوے کے دوران ملازمین پر حملہ

محکمہ ایکسائیز کے دھاوے کے دوران ملازمین پر حملہ

سیکھر (راجستھان)۔ 15 نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ ایکسائیز کے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ چند افراد نے جو غیرقانونی شراب کی تجارت میں ملوث تھے یہاں پر ایک دھاوے کے دوران ان پر حملہ کردیا ۔ یہ واقعہ کل رات پیش آیا جبکہ پارٹی نے پیپرالی دیہات میں ان کی قیامگاہ پر دھاوا کیا تھا ۔ پولیس کے بموجب اشرار نے جو مبینہ طورپر غیرقانونی شراب کی تجارت میں ملوث تھے محکمہ ایکسائیز کی گاڑی پر حملہ کردیا جس سے دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا اور ملزمین کے خلاف شکایت درج کروادی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT