محکمہ برقی اور ویجلنس عہدیداروں کی تنقیح کے نام پردھاوے

صرف مسلم مکین نشانہ پر، تعصب کے مظاہرہ پر عوام کی شدید برہمی
بھینسہ۔/22نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ برقی ٹرانسکو ویجلنس عہدیداروں کی جانب سے برقی میٹرس کی تنقیح کے اقلیتی علاقوں کے مسلم مکانات پر دھاوے کرنے کی وجہ سے عوام کی جانب سے زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی گئی۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر کے اقلیتی محلہ جات چودھری گلی، مارکٹ ایریا، مدینہ کالونی، زین العابدین گلی اور پانڈری گلی کے علاوہ دیگر اقلیتی محلہ جات میں برقی میٹرس کی تنقیح کیلئے محکمہ برقی ٹرانسکو ویجلینس کی خصوصی 16 ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے عادل آباد، ورنگل، کریم نگر اور نظام آباد کے برقی AD، AE اور ویجلنس پولیس سب انسپکٹران شامل تھے۔ صبح کے اوقات میں محکمہ برقی کے ویجلینس عہدیداروں نے مذکورہ اقلیتی محلہ جات میں تنقیح کیلئے مسلم مکانات پر دھاوے کئے جس پر شہر کی عوام کی جانب سے مذکورہ عہدیداران برقی نے مذکورہ اقلیتی محلہ جات میں تنقیح کیلئے مسلم مکانات پر دھاوے کئے جس پر شہر کی عوام کی جانب سے زبردست برہمی کا اظہار کیا گیا۔ ویجلینس پر الزام عائد کیا کہ شہر کے مسلم علاقوں کو خصوصی طور پر نظر میں رکھتے ہوئے نشانہ بنایا جارہا ہے اور مسلم مکانات میں بغیر اجازت اچانک داخل ہوکر برقی میٹرس کو تنقیح کرتے ہوئے ضبط کرلیا جارہاہے اور بعد ازاں نظام آباد برقی آفس کیلئے برقی میٹرس کو جانچ کیلئے روانہ کرتے ہوئے نوٹس جاری کی جارہی ہے اور جانچ کے بعد برقی میٹرس میں دھاندلی بتاتے ہوئے بھاری رقومات پر مبنی جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ عوام نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ برقی میٹرس کو تنقیح کے بعد جانچ کیلئے روانہ کرنے کے دوران برقی میٹرس کو مکمل مہر بند نہیں کیا جارہاہے اور لاکھوں روپئے جرمانہ غریب و روزانہ محنت مزدوری کرنے والے افراد کو عائد کیا جارہا ہے۔ شہر میں موجود برقی ویجلنس کی 16 خصوصی ٹیموں کو بھینسہ پولیس اسٹیشن طلب کیا۔ اس واقعہ کی اطلاع پاکر محکمہ برقی کے اعلیٰ عہدیداران SE جی ناگی ریڈی، سرینواس ریڈی بھینسہ ڈی ای، ڈی بالا راجو ڈی پی بودھن، ایس ای نرمل جی اتم و دیگر نے بھینسہ کا دورہ کرتے ہوئے بھینسہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر ڈی ایس پی بھینسہ سے تمام حالات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ عوام نے محکمہ پولیس عہدیداروں اور محکمہ برقی ویجلنس عہدیدروں سے کہا کہ شہر کے تمام وارڈز میں یکساں برقی میٹرس کی تنقیح کرتے ہوئے جانچ کریں اور یکطرفہ متعصبانہ رویہ اختیار نہ کریں۔ واضح رہے کہ بھینسہ شہر میں گزشتہ تین ماہ سے برقی کے ویجلنس عہدیداروں کی جانب سے برقی میٹرس کی تنقیح کیلئے مسلم محلہ جات میں مسلمانوں کے مکانات پر دھاوے کرتے ہوئے برقی میٹرس کو ضبط کیا گیا اور نظام آباد میں جانچ کے بعد برقی میٹرس میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے لاکھوںروپئے جرمانہ کیا گیا جس کی وجہ سے غریب و محنت مزدوری کرنے والے مسلمان کافی پریشان حال ہیں۔

یلاریڈی میں کسانوں کی گرام سبھا
یلاریڈی۔/22نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر گرام پنچایت احاطہ میں کسانوں کے ساتھ اراضی سروے سے متعلق گرام سبھا کا انعقاد عمل میں آیا جس میں کسانوں کو تحصیلدار یلاریڈی مسٹر انجیا نے مشورہ دیا کہ اراضی سروے سے متعلق مسائل حل کرواتے ہوئے پاس بکس میں درست طور پر درج کروانے کو کہا۔ کسانوں کو اراضی کے تمام مسائل حل کروانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ اس موقع پر اے او مسٹر سنتوش، گرداور مسٹر وینکٹ ریڈی، منڈل پریشد صدر گنگادھر، زیڈ پی ٹی سی مسٹر سامیل، سرپنچ دیویندر، نائب سرپنچ وینکٹیشم، سکریٹری مسٹر سائیلو، منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی، رکن معاون منڈل پریشد محمد عبدالرفیق اور کسان موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT