Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / محکمہ برقی میں 2681 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

محکمہ برقی میں 2681 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد۔/11فبروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے محکمہ برقی میں مخلوعہ مختلف زمروں کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ کے مطابق محکمہ برقی میں اسسٹنٹ انجینئرس کی 1948 اور سب انجینئرس کی 733 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ اس طرح جملہ 2681 انجینئرس کے تقررات کرنے کا چی

حیدرآباد۔/11فبروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے محکمہ برقی میں مخلوعہ مختلف زمروں کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ کے مطابق محکمہ برقی میں اسسٹنٹ انجینئرس کی 1948 اور سب انجینئرس کی 733 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ اس طرح جملہ 2681 انجینئرس کے تقررات کرنے کا چیف منسٹر نے فیصلہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر برقی سے بات چیت کرنے کے بعد ہی محکمہ برقی کی مخلوعہ تمام تر جائیدادوں پر تقررات کرنے اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ ریاست میں تعمیر کئے جانے والے برقی پراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل کرکے معیاری برقی سربراہی کرنے کیلئے مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کے اقدامات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے برقی سربراہی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT