Thursday , November 15 2018
Home / شہر کی خبریں / محکمہ برقی کا کنزیومر گریورنس ریڈر سیل کا اجلاس

محکمہ برقی کا کنزیومر گریورنس ریڈر سیل کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل آپریشن میر عالم سب ڈیویژن کے بموجب 7 اپریل کو صبح 10-30 تا 1-30 بجے دن کے درمیان دفتر اسسٹنٹ انجینئر آپریشن سیکشن آفس چندو لال بارہ دری میں کنزیومر گریونس ریڈرسیل کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں برقی کے مسائل ، غلط بلنگ ، تنازعات اور وولٹیج کے مسائل کی سماعت اور یکسوئی کی جائے گی ۔ انہوں نے قلی قطب شاہ پالی ٹیکنیک ، چندو لال بارہ دری ، بلال نگر ، رنمست پورہ ، مصری گنج ، شکر گنج ، ستار باغ ، موچی کالونی ، آئی ٹی آئی کالونی ، پرنس کالونی ، بہادر پورہ اور دیگر قریبی علاقوں کے برقی صارفین سے خواہش کی کہ وہ اپنے مسائل کی یکسوئی کے لیے فورم سے استفادہ کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT