Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / محکمہ برقی کے ملازمین کی ہڑتال سے معاشی حالت ابتر ممکن

محکمہ برقی کے ملازمین کی ہڑتال سے معاشی حالت ابتر ممکن

ہڑتال ختم کرنے صدر تلگودیشم پارٹی چندرابابو کی برقی ملازمین سے اپیل

ہڑتال ختم کرنے صدر تلگودیشم پارٹی چندرابابو کی برقی ملازمین سے اپیل

حیدرآباد 25 مئی (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے اچانک ہڑتال شروع کرنے والے محکمہ برقی ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الفور ہڑتال سے دستبرداری اختیار کریں کیونکہ موجودہ صورتحال میں اِس طرح کی ہڑتال ریاست کے معاشی حالات کو ابتر بناسکتی ہے۔ اُنھوں نے ہڑتالی ملازمین سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے تعاون کریں تاکہ عوام کو تکلیف سے بچایا جاسکے۔ اُنھوں نے کہاکہ برقی ملازمین کی ہڑتال کے مضر اثرات تمام شعبہ حیات پر مرتب ہوسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں کئی لازمی خدمات بھی اِس ہڑتال سے متاثر ہوسکتی ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے بتایا کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ملازمین سے مشاورت کے ذریعہ اُن کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اُس وقت تک ملازمین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے تعاون کریں۔ مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے ملازمین کی تمام یونینوں سے اپیل کی کہ وہ تقسیم کے اِس اہم مرحلہ کے دوران ہڑتال کے ذریعہ حالات کو مزید ابتر نہ بنائیں کیونکہ اُن کا یہ اقدام عوام میں محکمہ برقی کے ملازمین کے خلاف برہمی کا باعث بن سکتا ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ریاست میں جاری شدید گرمی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کو چاہئے کہ وہ شہریوں کو ہونے والی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے ہڑتال سے دستبرداری کا فی الفور اعلان کریں۔

TOPPOPULARRECENT