Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / محکمہ بلدیہ کے برقی شعبے کی لاپرواہی ، اسٹریٹ لائٹ دن میں روشن

محکمہ بلدیہ کے برقی شعبے کی لاپرواہی ، اسٹریٹ لائٹ دن میں روشن

حیدرآباد ۔8۔اپریل ( سیاست نیوز ) ۔ شہر میں جیسے ہی ماہ اپریل شروع ہوتا ہے گرمی اپنی آب وتاب کا جلواہ دیکھانا شروع کردیتی ہے، درجہ حرارت کبھی 36 ڈگری رہتا ہے تو کبھی بڑھ کر 44ڈگری تک بھی ہوجاتا ہے۔ایسے حالات میں لوگ زیادہ تر اپنے گھروں میں ہی وقت گذارنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن لوگوں کو گھر میں اُس وقت دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب گھر میں

حیدرآباد ۔8۔اپریل ( سیاست نیوز ) ۔ شہر میں جیسے ہی ماہ اپریل شروع ہوتا ہے گرمی اپنی آب وتاب کا جلواہ دیکھانا شروع کردیتی ہے، درجہ حرارت کبھی 36 ڈگری رہتا ہے تو کبھی بڑھ کر 44ڈگری تک بھی ہوجاتا ہے۔ایسے حالات میں لوگ زیادہ تر اپنے گھروں میں ہی وقت گذارنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن لوگوں کو گھر میں اُس وقت دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب گھر میں برقی بند ہوجاتی ہے۔غریب لوگ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں ، جیسے باربار چہرادھونا یاکپڑے گیلے کرنا وغیرہ ۔ایک طرف لوگ برقی سربراہی میں خلل سے پریشان ہیں تو دوسری جانب محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے قیمتی برقی ضائع ہورہی ہے۔پرانے شہر کے بلدی ڈیوژن جہاں نما ، نواب صاحب کنٹہ اور تاڑبن میں کئی اسٹریٹ لائٹس گذشتہ ایک ماہ سے دن کے اوقات میں روشن نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے برقی کا کافی نقصان ہورہا ہے۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے مقامی افراد نے متعلقہ عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی کہ علاقہ میں کئی اسٹریٹ لائٹس دن میں روشن رہتے ہیں اور رات میں بند ہوجاتے ہیں۔اس کے باوجود محکمہ بلدیہ کے عہدیدار وں نے اس مسئلہ کو حل نہیں کیا۔علاقہ گُڑی کا دواخانہ ، چھوٹا کنٹہ ،بریانی شاہ ٹیکری ، تاڑبن، بی بی کا چشمہ اور وٹے پلی وغیرہ میں کئی اسٹریٹ لائٹس گذشتہ ایک ماہ سے دن میں روشن رکھے جارہے ہیں۔محکمہ بلدیہ کی اس لاپرواہی کی وجہ سے برقی کا کتنا نقصان ہو رہاہے اس کے ذمہ دار کون ہیں۔ کئی بار اس تعلق سے مقامی لیڈروں سے شکایت بھی کی گئی ہے ۔ مگر افسوس اس مسئلہ کو آج تک حل نہیں کیا گیا ۔بلدی ڈیوژن نواب صاحب کنٹہ ،فلک نما،جہاں نما،شاہ علی بندہ اور دیگر میں بھی اسٹریٹ لائٹ کی شکایت عام ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT