Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کے خلاف رشوت ستانی کیس

محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کے خلاف رشوت ستانی کیس

نظام آباد :9؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو نے ضلع کے علاوہ حیدرآباد میں دھاوے کرتے ہوئے حیدرآباد سیف آباد اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر کے آفس میں جونیئر اسسٹنٹ کو رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ نظام آبادضلع کے شیوا راما

نظام آباد :9؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو نے ضلع کے علاوہ حیدرآباد میں دھاوے کرتے ہوئے حیدرآباد سیف آباد اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر کے آفس میں جونیئر اسسٹنٹ کو رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ نظام آبادضلع کے شیوا راما کرشنا کے فرزند 3سال قبل بودھن کے پدمیاہائی اسکول میں دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ایس ایس سی میمو میں ان کے نام میں غلطی ہونے پر راما کرشنا نے غلطی کے سدھار کیلئے نظام آباد ڈی ای او، ڈپٹی ڈی ای او سے درخواست گذاری کرنے پر ڈی ای او نے سیف آباد میں واقع اسکول ایجوکیشن کمشنر کو غلطی کے سدھار کیلئے تحریر روانہ کی جس پر راما کرشنا نے سیف آباد میں واقع ڈپٹی جوائنٹ ڈائریکٹر بچنا سے ملاقات کی جس پر بچنا نے جونیئر اسسٹنٹ سے اس مسئلہ کے حل کیلئے ہدایت دی۔ جونیئر اسسٹنٹ شنکر نے میمو میں موجودغلطی کے سدھارکیلئے 10ہزار روپئے رشوت دینے کا مطالبہ کرنے پر 6 ہزار روپئے دینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے نظام آباد پہنچ کر اے سی بی ڈی ایس پی سنجیو رائو سے ملاقات کی اور منصوبہ بند طریقہ سے حیدرآباد میں جونیئر اسسٹنٹ شنکر کو رنگے ہاتھوں رشوت حاصل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ شنکر نے اے سی بی کے عہدیداروں کو بتایا کہ اس روپیوں میں جوائنٹ ڈائریکٹر کا بھی حصہ شامل ہے بتانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر بچنا پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جونیئر اسسٹنٹ شنکر کو گرفتار کرتے ہوئے اے سی بی کورٹ میں پیش کیا گیا ان دھاوں میں انسپکٹر وینکٹیشور لو، چندر شیکھر ریڈی، سب انسپکٹر خورشیدبھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT