Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / محکمہ جنگلات میں تقررات کیلئے عنقریب اعلامیہ : وزیرجنگلات

محکمہ جنگلات میں تقررات کیلئے عنقریب اعلامیہ : وزیرجنگلات

حیدرآباد ۔ 7 فبروری (این ایس ایس) وزیر جنگلات تلنگانہ مسٹر جو گورمنا نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے محکمہ جنگلات میں 2 ہزار 600 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے بہت جلد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ وہ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندراشیکھر راؤ نے بہت جلد اعلامیہ کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے۔ آندھراپردیش دورحکومت میں محکمہ جنگلات میں تقررات کیلئے امتحانات کے انعقاد کیلئے جاری کردہ اعلامیہ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات میں فاریسٹ رینج آفیسرس کی 51 جائیدادوں، فاریسٹ سیکشن آفیسرس کے 198، بیسٹ آفیسرس کے 578 اور اسسٹنٹ پیٹ آفیسرس کی ایک ہزار 184 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے جس کیلئے اعلامیہ عنقریب جاری کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT