Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ جنگلات میں عنقریب 2014 جائیدادوں پر تقررات

محکمہ جنگلات میں عنقریب 2014 جائیدادوں پر تقررات

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اور محکمہ فینانس کی منظوری ، تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو ذمہ داری
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے محکمہ جنگلات کے 2014 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو ذمہ داری سونپ دی ہے ۔ اضلاع کی تنظیم جدید کے بعد محکمہ جنگلات کی جانب سے مختلف اضلاع میں مخلوعہ جائیدادیں پر مشتمل فہرست تیار کرتے ہوئے محکمہ فینانس کو روانہ کی ہے ۔ محکمہ فینانس نے 2014 جائیدادوں پر تقررات کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے فائیل چیف منسٹر کو روانہ کردی ہے ۔ کے سی آر نے بھی اس فائیل پر دستخط کردئیے ہیں ۔ محکمہ جنگلات نے اضلاع کی تنظیم جدید کے بعد چند جائیدادوں کو ایک دوسرے میں ضم کردیا ۔ چند جائیدادوں کو جہاں برخاست کیا وہیں چند نئی جائیدادوں کو متعارف کرایا ہے ۔ مزید چند جائیدادوں کا عہدہ بڑھایا ہے ۔ آفس اسسٹنٹ کے چند جائیدادوں میں تخفیف کی گئی ۔ اسسٹنٹ بٹ آفیسرس کی جائیدادوں میں اضافہ کیا ہے ۔ ماضی میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے حکومت کو جو فہرست روانہ کی گئی تھی ان میں اسسٹنٹ بٹ آفیسرس کی مخلوعہ جائیدادیں 1305 بتائی گئی تھی جس کو اب گھٹا کر 552 تک محدود کردیا گیا ہے ۔ تازہ رپورٹ میں اسسٹنٹ بٹ آفیسرس کو ترقی دیتے ہوئے ان جائیدادوں کی تعداد 1857 کردی گئی ۔ ماضی میں ایک فاریسٹ بٹ احاطہ 20 کیلو میٹر پر مشتمل تھا ۔ جس کو اب گھٹا کر 8 کیلو میٹر تک محدود کردیا گیا ہے ۔ رینج آفیسرس کی جملہ 227 جائیدادیں ہیں ان میں 69 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ سیکشن آفیسرس کی 1036 جائیدادیں ہیں جس میں 6225 جائیدادیں مخلوعہ ہیں جملہ بٹ آفیسرس کی 3647 جائیدادیں ہیں جس میں 2221 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ چیف منسٹر کی جانب سے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے منظوری دینے کے بعد تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT