Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ ریلوے کے ارکان انٹر نیشنل لمٹیڈ میں انجینئرس کے تقررات

محکمہ ریلوے کے ارکان انٹر نیشنل لمٹیڈ میں انجینئرس کے تقررات

آن لائن ادخال کی آخری تاریخ 19 اکٹوبر مقرر ، نوجوانوں کو ملازمت کا موقع
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ریلوے کے تحت کام کرنے والا ادارہ ارکان انٹرنیشنل لمٹیڈ کے مختلف شعبہ جات میں مخلوعہ انجینئرس کی جائیدادوں ( تتکال سسٹم ) کے تحت تقررات کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کمپنی میں جملہ 146 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ جن میں ورک انجینئر ( سیول ) 88 ، جنرل 46 ، او بی سی 23 ، ایس سی 13 ، ایس ٹی 6 ہیں اور اہلیت سیول انجینئرنگ میں درجہ اول میں فل ٹائم بی ای / بی ٹیک میں کامیابی اور متعلقہ شعبہ میں ایک سالہ تجربہ لازمی ہوگا اور سائیٹ سوپروائزر ( سیول ) کی جملہ 33 جائیدادیں ہیں جن میں جنرل 19 ، او بی سی 8 ، ایس سی 4 اور ایس ٹی 2 ہیں اور ان جائیدادوں کے لیے اہلیت سیول انجینئرنگ برانچ میں درجہ اول میں فل ٹائم ڈپلوما کامیابی اور متعلقہ شعبہ میں ایک سالہ تجربہ لازمی ہوگا اور سائٹ سوپروائزر ( ایس اینڈ ٹی ) کی جملہ 22جائیدادیں ہیں جن میں جنرل 13 ، او بی سی 5 ، ایس سی 3 اور ایس ٹی 1 ہیں اور ان جائیدادوں کے لیے اہلیت الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس ، الکٹرانکس ، ای سی ای ، الکٹرانکس اینڈ انسٹرومنٹیشن انجینئرنگ برانچ میں 60 فیصد نمبرات سے ڈپلوما کامیاب اور ریلوے سگلنگ ورکس ، کمیونیکیشن اینڈ نٹ ورک میں ایک سالہ تجربہ لازمی ہوگا ۔ ورک انجینئر ( میکانک ) جملہ جائیدادیں 88 ہیں جن میں جنرل 46 ، او بی سی 23 ، ایس سی 13 اور ایس ٹی 6 ہیں ۔ قابلیت میکانیکل انجینئرنگ میں درجہ اول میں فل ٹائم بی ای / بی ٹیک میں کامیابی اور متعلقہ شعبہ میں ایک سالہ تجربہ رکھنے والے امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ ورک انجینئر جائیداد کے لیے یکم جون 1984 کے بعد اور سائٹ سوپروائزر جائیداد کے لیے یکم جون 1987 کے بعد پیدا ہونے والے افراد درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ جب کہ تحفظات کے زمرے میں آنے والے امیدواروں کو عمر میں چھوٹ کی سہولت ہوگی اور داخلہ فارم فیس جنرل اور او بی سی امیدواروں کو 750 روپئے ، جب کہ ایس سی ، ایس ٹی اور ایکس سرویس مین زمرے کے امیدواروں کو 250 روپئے ہوگی اور انتخاب کا طریقہ کار تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعہ اور سائٹ سوپروائزر کا انتخاب صرف انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواستیں آن لائن میں 19 اکٹوبر تک داخل کی جاسکتی ہیں اور فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اکٹوبر ہوگی اور ویب سائٹ ircon.org ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT