Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ ریونیو کے ملازمین کو محکمہ زراعت میں ضم کرنے کا امکان نہیں

محکمہ ریونیو کے ملازمین کو محکمہ زراعت میں ضم کرنے کا امکان نہیں

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت محکمہ ریونیو کے ملازمین کو محکمہ زراعت میں ضم کرنے کا ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر برائے امور ریونیو و رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس جناب محمد محمود علی نے یہ بات واضح طور پر کہی اور بتایا کہ محکمہ ریونیو کے ملازمین کو محکمہ زراعت میں ضم کرنے سے متعلق پائی جانے والی اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے بلکہ یہ تمام اطلاعات غلط و بے بنیاد ہیں ۔ آج یہاں ان سے ملاقات کر کے نمائندگی کرنے والے ریونیو ملازمین یونینوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائدین سے کہا کہ ریونیو ملازمین محکمہ ریونیو میں ہی خدمات انجام دیں گے اور کسی ریونیو ملازمین کو اس سلسلہ میں تشویش کی ہرگز ضرورت نہیں ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات کر کے موثر نمائندگی کرنے والوں میں ڈپٹی کلکٹرس اسوسی ایشن صدر مسٹر کرشنا ریڈی ، تلنگانہ تحصیلدار یونین صدر گوتم کمار تلنگانہ ویلیج ریونیو آفیسرس یونین قائدین بی رام ریڈی ، ستیہ نارائنا ریڈی ، تلنگانہ وی آر اے ، جے اے سی قائدین راجیا اور ایشور کے علاوہ تلنگانہ ریونیو ایمپلائز اسوسی ایشن صدر شیوشنکر وغیرہ نے نمائندگی کی۔۔

TOPPOPULARRECENT