Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / محکمہ سیاحت کے زیراہتمام انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول کا آغاز

محکمہ سیاحت کے زیراہتمام انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول کا آغاز

حیدرآباد ۔ /13 جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے محکمہ سیاحت کی جانب سے آغا خان اکیڈیمی کے تعاون و اشتراک سے دوسرا انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس ایونٹ میں تقریباً 70 انٹرنیشنل اور 40 نیشنل پتنگ بازوں نے حصہ لیا ۔ ان کے جذبہ کا اظہار کرتے ہوئے بیرونی پتنگ بازوں نے کہا کہ وہ آئندہ سال پھر اس فیسٹیول میں ان کے دوستوں کے ساتھ آئیں گے اور پتنگ اڑائیں گے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے بی وینکٹیشنم پرنسپال سکریٹری ، ٹورازم ، حکومت تلنگانہ نے کہا کہ آئندہ چند برسوں میں اس فیسٹیول کو بڑے پیمانہ پر فروغ دینے کی کوشش کی جائیں گی ۔ ریاستی حکومت کا یہ خواب ہے کہ اس فیسٹیول کو سال 2020 ء تک ہندوستان کا سب سے بڑا انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کائٹ فیسٹول گجرات کے بعد ملک میں دوسرا بڑا فیسٹیول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2025 ء تک اس فیسٹول کو ایشیاء کا بڑا کائٹ فیسٹیول بنانا چاہتے ہیں ۔ اس فیسٹیول کا رسمی آغاز آغا خان اکیڈیمی مہیشورم منڈل ضلع رنگاریڈی میں ہوا ۔ یہاں دو دو روزہ پتنگ بازی کا مظاہرہ کے بعد یہ فیسٹیول 16 جنوری کو ہداوری مندر ٹاون منتقل ہوگا ۔ ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ میں صوبیداری آرٹس اینڈ سائنس کالج پر بھی منعقد ہوگا ۔ پتنگ بازی مقابلوں میں اس ایک ریموٹ کنٹرول سے اڑائی جانے والے پتنگیں بھی ہیں ۔ جہاں عصری ٹکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے ۔ انٹرنیشنل کائٹ فیسٹول کی وجہ سے ریاست تلنگانہ اس وقت ساری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔ شہر حیدرآباد کے پیپلز پلازہ پر رنگارنگ پتنگوں کو فضاء میں اڑا کر آسمان میں ایک خوشنما دیدہ زیب نظر بنایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT