Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ سیول سپلائیز میں بے قاعدگیوں کا پتہ چلانے اقدام

محکمہ سیول سپلائیز میں بے قاعدگیوں کا پتہ چلانے اقدام

کمانڈ کنٹرول سنٹرس کا قیام ، وزیر سیول سپلائیز نے افتتاح کیا
حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے محکمہ سیول سپلائیز میں پائی جانے والی مبینہ بے قاعدگیوں کا تدارک کرنے کیلئے کمانڈ کنٹرول سنٹرس کا قیام عمل میں لانے کے اقدامات کی ہے اور جی پی ایس کے ذریعہ اشیائے محتاج سے لدی ہوئی لاریاں کہاں و کس طرف جارہی ہیں ان پر گہری نظر رکھی جارہی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں راشن شاپ پر سربراہ کی جانے والی اشیاء کی دیگر مقامات پر منتقل کرنا اب ناممکن ہوکر رہ جائے گا ۔ وزیر سیول سپلائیز و فینانس مسٹر ای راجیندر نے آج یہاں سوماجی گوڑہ کے پاس واقع سیول سپلائیز بھون میں کمانڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران مذکورہ اظہار کیا اور بتایا کہ کمانڈ کنٹرول سنٹر کا قیام ریاست میں اپنی نوعیت کا منفرد سسٹم وہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں جملہ 9 ایم ایل ایس ایس پوائنٹس کے پاس کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی ۔ وزیر سیول سپلائیز مسرٹ ای راجندر نے اس بات کا اعلان کیا کہ گذشتہ ڈھائی سال کے دوران محکمہ سیول سپلائیز میں پائے جانے والے کرپشن و مختلف بے قاعدگیوں کے واقعات پر قابو پایا گیا اور ممکنہ حد تک کرپشن جیسی سرگرمیوں کا بھی انسداد کیا جاسکا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو ماہانہ اپنے راشن کارڈز پر چاول حاصل نہیں کر رہے ہیں ان سے اپنے راشن کارڈز واپس کردینے کی پرزور اپیل کی تاکہ وہ ان کارڈز کے ذریعہ دیگر اہل افراد کو چاول فراہم کئے جاسکیں ۔ چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ مسٹر ایس پی سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر کرپشن و بے قاعدگیوں کا خاتمہ کرنے میں موجودہ حالات میں ٹیکنالوجی ایک اہم رول ادا کر رہی ہے اور کرپشن و بے قاعدگیوں سے متعلق وصول ہونے والی کسی بھی شکایت پر حکومت اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دیتی ہے ۔ کمشنر محکمہ سیول سپلائیز سینئیر آئی پی ایس عہدیدار مسٹر سی وی آنند نے اپنے خطاب میں آنے والے دنوں میں محکمہ سیول سپلائیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اصلاحات لانے کا انکشاف کیا ۔ اس موقع پر محکمہ سیول سپلائیز کے دیگر اعلی عہدیدار بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT