Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ صحت میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے تقرر کیلئے جی او جاری

محکمہ صحت میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے تقرر کیلئے جی او جاری

حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاستی محکمہ صحت و طبابت میں مختلف زمروں کی جائیدادوں پر کئے جانے والے تقررات کیلئے جی او نمبر 166 جاری کرتے ہوئے ان احکامات میں بتایا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے مقرر کردہ حد عمر جائیدادوں کی اساس پر مقرر کی گئی۔ بعض جائیدادوں کیلئے حد عمر 44 سال اور بعض جائیدادوں کیلئے حد عمر 32 مقرر کی تھی لیکن ان تمام جائیدادوں پر تقررات کیلئے حد عمر میں کچھ استثنی دینے کیلئے ریاستی محکمہ صحت و طبابت اور حکومت کو متعدد نمائندگیاں وصول ہوئیں۔ ان نمائندگیوں کی روشنی میں حکومت ہمدردانہ غور کرنے سنجیدہ ہے اور تقررات سے متعلق جی او میں بعض ترمیمات کے ذریعہ آئندہ دو چار یوم میں ایک اور نظرثانی شدہ جی او جاری کئے جانے کی توقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT