Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / محکمہ مال کی کارکردگی بہتر بنانے تلنگانہ ضلعی کلکٹرس کانفرنس

محکمہ مال کی کارکردگی بہتر بنانے تلنگانہ ضلعی کلکٹرس کانفرنس

9 اور 10 اپریل کوحیدرآباد میں مقرر ، چیف منسٹر ، ڈپٹی چیف منسٹر اور دیگر کی شرکت

9 اور 10 اپریل کوحیدرآباد میں مقرر ، چیف منسٹر ، ڈپٹی چیف منسٹر اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد 6 اپریل ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں محکمہ مال کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حکومت نے کلکٹرس کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 9 اور 10 اپریل کو حیدرآباد میں کلکٹرس کانفرنس منعقد ہوگی جس میں تلنگانہ میں اراضی سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ ان کے علاوہ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر مال محمد محمود علی اور دیگر وزراء بھی شریک ہوں گے ۔ کلکٹرس کانفرنس کے ایجنڈہ میں سرکاری اراضیات کا تحفظ ترجیحی موضوع رہے گا۔ حکومت نے سرکاری اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کو باقاعدہ بنانے کیلئے حال ہی میں جی اوز 58,59 جاری کئے تھے اُن پر عمل آوری کا اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ ہر ضلع میں اس اسکیم کے تحت موصولہ درخواستیں اور اراضی کی تفصیلات کلکٹرس کی جانب سے پیش کی جائیں گی ۔ اراضیات کو باقاعدہ بنانے کے سلسلہ میں وقف اور انڈومنٹ کی اراضیات کے تحفظ کے سلسلے میں کلکٹرس کو ہدایات دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں سرکاری اور دیگر اراضیات کا موقف جاننے کیلئے یہ اجلاس اہمیت کا حامل رہے گا ۔ حکومت مختلف صنعتوں کے قیام کے سلسلہ میں اراضی الاٹ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اس کے علاوہ ایس سی ایس ٹی طبقہ کے بے زمین خاندانوں کو اراضی تقسیم کرنے کی اسکیم کا آغاز ہوچکا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حکومت سرکاری ‘انڈومنٹ ‘ وقف ‘بودھان اور دیگر اراضیات کی نشاندہی کرے گی تا کہ اُن کے تحفظ میں سہولت ہو۔

TOPPOPULARRECENT