Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ موسمیات کا امراوتی میں دفتر قائم کرنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کا امراوتی میں دفتر قائم کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد 14 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی میں اپنا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے آندھراپردیش کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ پانچ ایکڑ مناسب اراضی کی نشاندہی کرے ۔ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ اتھاریٹی کو خط بھی لکھا گیا ۔ ڈاپلر راڈار کے مرکز سمیت عصری رین گیج ،زلزلہ پیما اور سٹلائیٹ میپنگ مرکز کے قیام کے لئے یہ اراضی درکار ہے ۔ فی الحال حیدرآباد سے محکمہ موسمیات دونوں تلگو ریاستوں کی موسم کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔محکمہ موسمیات کا ماننا ہے کہ اس کے لئے امراوتی میں ایک نئے دفتر کے قیام کی ضرورت ہے کیونکہ آندھراپردیش میں طویل ساحلی پٹی موجود ہے اور ریاست میں عموما طوفان آتے رہتے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ محکمہ موسمیات کا نیا دفتر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی کی نگرانی میں منگل گری میں قائم کیاجائے گا۔موجودہ طورپر آندھراپریش میں طوفان سے متعلق معلومات وشاکھاپٹنم کے طوفان سے خبردار کرنے والے مرکز کی طرف سے فراہم کی جارہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے نئے مرکز کے اے پی میں قیام سے کافی سہولت ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT