Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ ٹرانسپورٹ میں کانسٹیبل کی 137 جائیدادیں تقرر طلب

محکمہ ٹرانسپورٹ میں کانسٹیبل کی 137 جائیدادیں تقرر طلب

انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدوار اہل ، درخواستیں مطلوب
حیدرآباد ۔ 24 مئی ۔ ( راست )سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) حیدرآباد کی جانب سے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں ٹرانسپورٹ کانسٹیبل کی 137 جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ ان راست تقررات جائیدادوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ان کیلئے تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ کامیاب ہونے کے علاوہ امیدوار کو لائٹ موٹر وہیکل چلانے کیلئے لائٹ موٹر وہیکل لائیسنس کا ہونا ضروری ہے ۔ اس کیلئے عمر یکم جولائی 2016 ء کو 21 اور 34 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ امیدوار کاقد Height کم از کم 165 سمر اور چست 86.3اور پھیلاؤ 5 سمر ہونا چاہئے ۔ آن لائن درخواست کی فیس 200 روپئے ، اس کی امتحانی فیس 80 روپئے داخل کرنا ہوگا ۔ تلنگانہ کے بیروزگار جن کی عمر 21 اور 34 سال کے درمیان ہو ان کو امتحانی فیس سے چھوٹ ہوگی۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 مئی 2016 ء مقرر کی گئی ہے اس کا تحریری امتحان تلنگانہ کے (10) اضلاع میں منعقد ہوں گے ۔ تفصیلات ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in سے حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT