Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / محکمہ ٹرانسکو تلنگانہ میں انجینئرس و دیگر اسٹاف کے تقررات

محکمہ ٹرانسکو تلنگانہ میں انجینئرس و دیگر اسٹاف کے تقررات

حیدرآباد ۔ 3 فبروری (راست) سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب چیرمین اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسکو کی جانب سے تلنگانہ میں اسسٹنٹ انجینئر (الیکٹریکل، سیول، ٹیلیکام) کی 330 جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ ان جائیدادوں میں اسسٹنٹ انجینئر الیکٹریکل کی 250، سیول کی 49 اور ٹیلیکام کی 31 جائیدادیں ہیں۔ ان راست جائیدادوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ان جائیدادوں کیلئے تعلیمی قابلیت، بیچلرس ڈگری الیکٹریکل انجینئرنگ ؍ سیول انجینئرنگ ؍ ٹیلی کمیونکیشن (الیکٹرانکس، الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن انجینئرنگ) یا AMIE میں سکشن (A&B) کامیابی متعلقہ ٹریڈ میں ہونی چاہئے۔ امیدوار کی عمر یکم ؍ جولائی 2017ء کو 18 اور 44 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ درخواست کی آن لائن پروسیسنگ فیس 100 روپئے اور اس کی امتحانی فیس 120 روپئے داخل کرنا ہوگا۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 فبروری 2018ء مقرر ہے۔ اس کا امتحان 11 مارچ 2018ء کو منعقد ہوگا۔ تفصیلات ٹی ایس ٹرانسکو کے ویب سائیٹ tstransco.cgg.gov.in پر دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT