Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / محکمہ پلاننگ میں 463 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری

محکمہ پلاننگ میں 463 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری

حیدرآباد ۔ 3 ۔اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے ڈائرکٹر اکنامکس و اسٹاٹسٹکس کے تحت 463 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔ محکمہ فینانس کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔ منڈل پلاننگ اور اسٹاٹسٹیکل آفیسر اور اسسٹنٹ اسٹاٹسٹیکل آفیسر عہدوں پر یہ تقررات ہونگے ۔ پبلک سرویس کمیشن تقررات کا عمل مکمل کرے گا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پلاننگ ڈپارٹمنٹ میں جائیدادوں کے موقف کا جائزہ لیا اور محکمہ کیلئے 463 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی اجازت دی ہے۔ سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ محکمہ پلاننگ میں منظورہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ضروری قدم اٹھائے ۔

TOPPOPULARRECENT