Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ پولیس میں آن لائن رخصت کی درخواستیں

محکمہ پولیس میں آن لائن رخصت کی درخواستیں

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : پولیس عہدیداروں اور عملہ کو تعطیلات کے حصول کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کی تجویز ہے اب تک اگر کوئی رخصت حاصل کرنا ہو تو راست درخواست دیں تو اعلیٰ عہدیداران درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری یا مسترد کا فیصلہ کیا کرتے تھے تاہم اب آن لائن درخواستیں دینے پر اعلیٰ عہدیداران درخواستوں کا جائزہ لے کر درخواستیں آن لائن منظور کریں گے ۔ آن لائن تعطیل کا حالیہ دنوں حیدرآباد سٹی پولیس کمشنریٹ میں تجرباتی آغاز کیا گیا ہے اور اس عمل کو بتدریج آگے بڑھاتے ہوئے ریاستی سطح پر مرحلہ وار متعارف کرنے کی تجویز ہے ۔ ایک سرکل انسپکٹر رینج عہدیدار آن لائن رخصت کی درخواست دینے پر ایس ایم ایس کے ذریعہ ڈی سی پی کو اطلاع ہوگی جس کے بعد متعلقہ اے سی پی کے ذریعہ درخواست کی منظوری یا مستردی کی اطلاع آن لائن کے ذریعہ فراہم کی جائے گی ۔ پولیس عہدیداران یا عملہ کو رخصت کیلئے اپنے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کے بغیر آن لائن درخواستوں کے ذریعہ سہولت فراہم کی جارہی ہے اور یہ عمل ملکی سطح پر پہلی مرتبہ تلنگانہ میں شروع کیا گیا ہے ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT